لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ شہر کے جی ٹی روڈ پر پر اسرار طور پر آگ لگنے کے باعث چار دکانوں اور ایک کیبن میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع پر فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس موقع پر متاثرہ دکانداروں ولی محمد، الطاف حسین اور رضوان شابرانی نے بتایا کہ گزشتہ شب دیر سے ہم فروٹ، کولڈ ڈرنک، دو جنرل اسٹورز اور ایک کیبن بند کرکے گھر چلے گئے جبکہ رات گئے ہمیں دکانوں میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہوسکتا ہے کسی نے دکانوں کو آگ لگائی ہو۔ انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سے اپیل کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرواکر ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔