مولانا سمیع الحق کا قتل امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے-پاکستان یکجہتی کونسل

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل کے چیئرمین پیر سلطان فیاض الحسن قادری، صاحبزادہ سعید الرشید عباسی، صوبائی صدر قاری سجاد تنولی اورمفتی عبدالقادر نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق جیسی شخصیت کا بہیمانہ قتل امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کی اسلام اور ملک کے لیے ان گنت خدمات ہیں۔انہوں نے جے یو آئی کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ اندوہناک سانحے کے بعد جذبات کو قابو میں رکھیں۔

Comments (0)
Add Comment