اسٹیوٹا سے ملازمین کی برطرفی کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (اسٹیوٹا)سے ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر فریقین کو26نومبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جمعہ کو جسٹس محمد عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ درخواست گزار موقف اختیار کیا کہ وہ7 سال سے اسٹیوٹا میں ملازمت کر رہے ہیں۔ 7سال ملازمت کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے این ٹی ایس میں مارکس کم تھے اس لئے برطرف کیا جارہا ہے۔ جب مارکس کم تھے تو ہمیں سات سال تک ملازمت میں کیوں رکھا گیا۔علاوہ ازیں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی زمین پر بورڈ آف ریونیو کی مداخلت کے خلاف دائر درخواست پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment