مولانا سمیع الحق افغان عوام کے محسن تھے- گلبدین حکمتیار

پشاور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق افغان عوام کے محسن تھے۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار نے ان کے بیٹے مولانا حامدالحق اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کانقصان قراردیا۔ انہوں نےکہا کہ مولانا سمیع الحق کا افغان جہاد کے حوالے سے کردار رہتی دنیا تک یاد رکھاجائے گا وہ افغان عوام کامحسن تھے۔

Comments (0)
Add Comment