ایل پی جی مہنگی ہونے کیخلاف رکشہ ڈرائیورز کا مظاہرہ

لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ میں ایل پی جی گیس استعمال کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشاؤں سمیت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رکشہ ڈرائیور لیبر یونین کے صدر گلزار علی گوپانگ، چیئرمین حاجی روشن علی جاگیرانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی فی کلو 120 روپے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جبکہ لاڑکانہ کے مقامی ڈیلر اوگرا کے طے کردہ قیمتوں کو نظرانداز کرکے 120 روپے کے بجائے 140 روپے فی کلو وصول کررہے ہیں جس کے باعث ڈرائیوروں میں سخت پریشانی کی لہر چھائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے بااثر ڈیلر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر عدالت جائینگے۔

Comments (0)
Add Comment