صنعا(ایجنسیاں)حوثی باغیوں کے دو قبائل ایک دوسر ے کو مارنے لگے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز حوثیوں کے قائد اعلیٰ عبدالملک الحوثی اور ان کے چچا زاد عبدالعظیم الحوثی کے درمیان خونریز تصادم میں 70سے زائد باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب عبدالعظیم الحوثی کے گروپ نے منشیات کی کھیپ پکڑ لی تھی۔ عبدالعظیم گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ منشیات عبدالملک الحوثی کے گروپ کی طرف سے اسمگل کی جا رہی تھیں۔ صعدہ کے مجز ضلع سے بھیجی گئی تھیں۔ اس سے عبدالملک الحوثی خانہ جنگی کے اخراجات پورے کرنے والے تھے۔ دوسری جانب عبدالعظیم کے گروہ نے حامیوں سے کہا گیا کہ وہ صعدہ میں آل حمیدان علاقے کے باشندوں کو عبدالملک الحوثی کے حملہ آوروں سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں۔ بیان میں انہیں چور اچکے اور مجرم قرار دیا گیا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عبدالملک الحوثی کے جنگجو آبادی پر گولہ باری کررہے ہیں ۔