میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپور خاص کے علاقے نور شاہ کالونی میں رہائش پذیرظفر ملک کے گھرمیں ایک نامعلوم خاتون نے داخل ہوکر بیت الخلا کو حاجت کے لئے اجازت طلب کی جس پر ظفر ملک کے گھر والوں نے اجازت دے دی ۔ اس دوران گھر کا مین گیٹ کھلا رہا اور اس دوران بیت الخلا میں جانے والی خاتون کا ساتھی پہلے سے ہی باہر کھڑا تھا ۔ اچانک گھر میں داخل ہو گیا اور دونوں نے اسلحہ کے زور پر ظفر ملک کی ایک ماہ کی شیرخوار بچی ام ہانی اور 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ظفر ملک نے بتایا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھا ۔ اس دوران نامعلوم خاتون اور اسکے ساتھی نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر میری ایک ماہ کی بچی اور 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے ایس پی مرزا عمران اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شہر کی ناکہ بندی کروا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔