انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی – اوپن مارکیٹ میں کمی

کراچی (امت نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھی جس سے ڈالر کی قیمت خرید132.40روپے سے بڑھ کر 132.45 روپے اور قیمت فروخت 132.50روپے سے بڑھ کر 132.55 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 50پیسے کم ہوئی جس سے قیمت خرید 131.50روپے سے 131.00روپے اور قیمت فروخت132روپے سے 131.50 روپے پر آگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 149.50روپے اور قیمت فروخت151روپے پر برقرار رہی جبکہ 1.75روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 170.70روپے اور قیمت فروخت 172 روپے ہوگئی ۔

Comments (0)
Add Comment