لاہور (ا ین این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خط لکھا جس کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی ملزم رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتے ،شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف بیان دیا ،شہباز شریف نے آپ کے حلف اور پروڈکشن آرڈر کے رولز کی خلاف ورزی کی ۔استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر فوری واپس لیکر نااہل قرار دیاجائے ۔