6 بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے 6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں ، صارفین کو برقی پیغام ارسال کرکے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ سٹیٹ بینک نے مزید سا ئبر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے آ ئی ٹی سسٹم کو مزید مو ثر بنا ئیں ،صارفین کو اپنے اکا ونٹس سے متعلق مزید ا حتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔ان بینکوں نے اپنے صارفین کو برقی پیغام ارسال کیے ہیں جن میں انہیں ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کیا گیاتاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانز یکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں۔ادھر ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے دس بینکوں کے 8 ہزار سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کیا ہے،سائبر حملوں کا خطرہ ایک بار پھر پاکستانی بینکوں پرمنڈلا رہا ہے جس کے باعث بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈز سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں، ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیزنے دعوی کیا کہ 26 اکتوبر کو سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پر کچھ نیا ڈیٹا فروخت ہوا تھا، ڈیٹا چوری ہونے کے دوسرے ہی روز نجی بینک کے بیرونی ادائیگیوں کے انتظام پر سائبر حملہ سامنے آیا، سائبر ہیکرز نے دس بینکوں کے آٹھ ہزارسات سو چار صارفین کا ڈیٹا اٹھایا تھا۔ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیز کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان کے چھ بینکوں نے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں بند کردیں گئیں ہیں۔ صرف اندرون ملک اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانزیکشن کی جاسکے گی، صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے بین الاقوامی ادائیگیاں معطل کرنے کی ای میلز بھیج دی گئیں ہیں۔تاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانزکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment