اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سر کاری افسروں کا بڑی رہائش گاہوں کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا رپورٹس پر معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کاری افسران پوش علاقوں میں رہتے ہیں جن پر لاکھوں روپے خرچ آتے ہیں اور یہ جائیداد یں اربوں ر وپے کی ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام چیف سیکرٹریز سے 10روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔