لاہور (امت نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں مالیت کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئیں، نیب لاہور نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مدد مانگ لی۔ پریم کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطی کا حکم جاری کیا گیا تھا، جب نیب کارروائی کیلئے پہنچی تو معلوم ہوا گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، جس پر نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی۔ اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر گلبرگ 3 میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچی تو وہاں سے مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 غائب تھیں، لہٰذا ان گاڑیوں کی مکمل تفصیلات دینے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نیب کی معاونت کرے۔