کراچی (پ ر) ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہاہے کہ مختلف موضوعات پر منعقدہ آئی ای ای ای کانفرنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمدرد یونیورسٹی کے بانی شہید حکیم محمد سعید کے وژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمدرد یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں اور سائنسی ریسرچ کو فروغ دینے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ ایف ای ایس ٹی کے ڈین پروفیسر ولی الدین نے کہا کہ ہمدردیونیورسٹی دیگر یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران کو بھی ٹریننگ کی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شہاب صدیقی نے کہاکہ ایسی کانفرنسیں محقیقن کوطاقت بخشتی ہیں۔ کانفرنس سے دیگر مندوبین نے بھی خطاب کیا۔