ورلڈ میمن آرگنائزیشن گلوبل یوتھ ونگ کی سالانہ کانفرنس مختلف ممالک کے200 مندوبین کی شرکت

کراچی (پ ر) ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے گلوبل یوتھ ونگ کے تحت سالانہ بلڈنگ اینڈفیوچر کانفرنس میں مختلف ممالک سے200سے زائد افراد شریک ہوئے۔ کانفرنس کے آغاز میں ڈبیلو ایم او کے صدر سولی نور، نائب صدر نوشاد غنی اور ہارون کریم نے گلوبل یوتھ ونگ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ شعیب اسماعیل اور الطاف حبیب نے کوششوں کوسراہا ۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ارسلان تابانی نے انجام دیئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشیر ستار نے فائونڈر ٹرسٹی سربراہان اور کانفرنس کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرگنائزیشن اپنے قیام سے اب تک 60ملین سے زائد رقم فلاحی کاموں پر خرچ کرچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ معین کنیکٹ ایپ دنیا بھر کے میمنوں کو قریب لائے گی ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر میمن کنیکٹ خرم کالیا نے کانفرنس میں کہاکہ ایپ میں اکائونٹ بنانے ، ایپ کے مختلف حصوں، ایپ کے استعمال اور فیوچر کے پروگرام کے بارے میں بتایا۔

Comments (0)
Add Comment