پشاور(نمائندہ امت)مولانا سمیع الحق کے نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور کارکن دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے صبر و تلقین کی ہدایت کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھے۔کارکنان خود پر قابو نہ پاسکے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، تاہم مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کارکنوں کو صبر و تلقین کی ہدایت کر تے رہے ۔