کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی دفتر ملتان میں مولانا عبدالمجید کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا، جس میں مولانا سیف اللہ نوید،چوہدری ریاض، اسلام علی شاہ سمیت دیگر ممبران نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا عبدالمجید نے کہا کہ مولانا کی شہادت سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا۔مدارس کے حوالے سے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔