اکوڑہ خٹک (این این آئی)قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کے بھائی محمود الحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی(س) مولانا سمیع الحق نے کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، سیاست میں ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ میڈیا سے گفت گو میں محمود الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق بیماری سے صحت مند ہونے پر بہت خوش تھے، جمعہ کی دن شہادت اللہ کی طرف سے ان کے لیے انعام ہے۔انہو ں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ڈائری بھی لکھتے تھے، ذاتی دشمنی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہم سب بھائیوں کی کسی سے دشمنی نہیں ہے یہ افواہیں ہیں۔محمود الحق نے کہا کہ ڈرائیور احمد شاہ ان کی خدمت کرتے تھے، سنا ہے کہ ڈرائیور کہہ رہا ہے کہ وہ دودھ لینے گیا تھا جب واپس آیا تو مولانا سمیع الحق کو خون میں لت پت دیکھا۔علاوہ ازیں نوشہرہ میں واقع دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں علمائے کرام، عمائدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔