معلونہ آسیہ سے متعلق بیان پر مولانا کو قتل کیا گیا-صاحبزادہ زبیر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آسیہ مسیح کے مسئلہ پر مولانا سمیع الحق نے جو ٹھوس مؤقف اختیار کیا ۔ وہ پوری قوم کی ترجمانی کرتا تھا ۔ یہی بیان لادین عناصر کو نہیں بھایا۔ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے والوں نے انہیں راستے سے ہٹایا ۔ ملک کی ایجنسیاں اپنی تحقیقات میں اس پہلو کوضرور شامل کریں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو آئی (س) کے امیر مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی سخت مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اتحاد امت کے بڑے داعی تھے اور اس وقت ملک و قوم کو اتحاد امت کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے جانے سے اتحاد امت کا جومشن ہے جس کےلئے ملی یکجہتی کونسل اور دفاع پاکستان کونسل کوششیں کررہے تھے۔ اس مشن کو سخت دھچکا لگا ہے۔

Comments (0)
Add Comment