غذا کی قلت مزید 4 تھری بچے نگل گئی

مٹھی (نمائندہ امت) تھر میں غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والے کمزور بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔ ان میں غلام محمد اور امتیاز کے نومولود، 3 ماہ کی کویتا اور 5 روز کا مگھومل شامل ہیں۔ جبکہ سول اسپتال مٹھی میں مزید 66 بچے زیر علاج ہیں، جوکہ مختلف امراض میں مبتلاہیں۔ گزشتہ روز 4 ہلاکتوں کے بعد رواں سال اموات 522 تک جا پہنچی۔ ادھر میر پور خاص، عمر کوٹ اور دیگر شہروں سے جانے والی ڈاکٹروں کی ٹیموں کا کہنا ہے کہ کمزور پیدا ہونے والے بچوں کو بچانا آسان نہ ہو گا۔ تاہم بہتر علاج کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment