آسیہ کیس کا وکیل ملک چھوڑ گیا

اسلام آباد(نمائندہ امت) سپریم کورٹ سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ خا ندا نی ذرا ئع کے مطابق 62 سالہ وکیل سیف الملوک کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ وہ ہفتہ کی علی الصبح پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہوئے ۔آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ سے اپنی مؤکلہ کے حق میں فیصلہ لینے والے قانون دان سیف الملوک نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں ان کے لیے پاکستان میں رہنا ممکن نہیں،آسیہ مسیح کی مزید قانونی جنگ لڑنے کے لیے انھیں زندہ رہنے کی ضرورت ہے۔تاہم وکیل سیف الملوک نے اس بات کا قطعی کوئی اشارہ نہیں دیا کہ اب آسیہ مسیح کے لیے مزید قانونی جنگ لڑنے کی ضرورت انہیں کہاں اور کیوں کر پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ کی بریت کے فیصلے کے خلا ف ہونے والا احتجاج غیر متوقع نہیں لیکن اس ضمن میں حکومتی رویہ افسوسنا ک ضرور ہے کہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کراسکتی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رہائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کا فیصلہ آنے تک آسیہ کی زندگی جیل سے باہر بھی قیدی جیسی ہوگی کیونکہ زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے اس کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

Comments (0)
Add Comment