لاہور (امت نیوز) ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتہ نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے دائر 10 کروڑ روپے ہرجانے کے ہتک عزت کے دعویٰ میں وزیراعظم عمران خان سے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ نجم سیٹھی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے جلسوں میں ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی لہٰذا عدالت عمران خان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔
٭٭٭٭٭