قطر کو ورلڈکپ کی میزبانی فرانس نے دی

لندن(امت نیوز)برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ قطر کو دینے کے لیے امیر قطر اور فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سابق فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے وعدہ کیا تھا کہ اگر قطر پیرس سان جیرمن فٹ بال کلب خرید کرے اور فرانس میں ایک سپورٹس چینل شروع کرے تو وہ 2022 کے فٹ بال کی میزبانی دوحہ کو دلوانے میں مدد کریں گے۔2010 میں موجودہ امیر قطر اور سابق فرانسیسی صدرنیکولا سارکوزی کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں سارکوزی نے تمیم بن حمد سے کہا تھا کہ وہ پیرس فٹ بال کلب خریدیں اور فرانس میں چینل شروع کریں، اس کے بدلے میں وہ 2022 کے فٹ بال کپ کی میزبانی دوحہ کو دلوانے میں مدد کریں گے۔قطر اور فرانس کے درمیان اس سودے بازی کی تازہ تفصیلات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دوحہ پر پہلے ہی فٹ بال کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے رشوت دینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment