اسلام آباد(امت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز سے راہیں جدا کر لیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا۔ میک کولم نے 2017ء میں لاہور قلندرز سے معاہدہ کیا تھا اور وہ دو سیزن تک اس کے ساتھ منسلک رہے، انہوں نے پہلے ایڈیشن میں آٹھ میچز میں 93 جبکہ دوسرے ایڈیشن میں انہوں نے 10 میچز میں 218 رنز بنائے۔
٭٭٭٭٭