دبئی(امت نیوز) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے تیز ترین ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر بابر کامیاب ہو گئے تو وہ تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔
٭٭٭٭٭