نئی دہلی (امت نیوز)بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف ان دنوں نئی دہلی میں ایف آئی ایچ کی ایگزیکٹو اور کانگریس میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے موجود ہیں، 28 نومبر سے بھوبنیشور میں ورلڈکپ کا آغاز ہورہا ہے، بھارتی ہاکی فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورت حال کا اثر پاکستان کی میگا ایونٹ میں شرکت پر ہرگز نہیں پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ویزوں کے لیے ٹیم کی درخوستیں بہت پہلے سے جمع کرائی جاچکی ہیں، انٹرنیشنل فیڈریشن نے ویزوں کے حصول میں ہر ممکن تعاون کیا، پی ایچ ایف کو گرین سگنل بھی مل چکا ہے اورپاسپورٹس منگواکر ویزے جاری ہوجائیں گے۔پروگرام کے مطابق قومی ٹیم نے 20 نومبر کو ہمسایہ ملک کا سفر کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭