پشاورمیں ویمنز سپرلیگ میں مزیددو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پشاور(امت نیوز)پشاورمیں جاری پہلے خیبر پختونخواٹی ٹونٹی وومن سپرلیگ میں مزیددو میچوں کا فیصلہ ہوگیا،فاٹاکی خواتین ٹیم نے راولپنڈی ہیٹرزکو 118سے ہرایاجبکہ اسلام آباد نے کشمیری ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر جاری خیبر پختونخواٹی ٹونٹی وومن سپرلیگ کے پہلے میں فاٹاکی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے ،جسمیں کپتان جویریہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے101رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئی ،عائشہ نے 43رنز بناکر نمایاں سکورررہی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment