کراچی(اسٹاف رپورٹر) اہلیان عمر کوٹ نے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امت کو بتایا کہ ایم پی اے نے اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کرکے اسکول بند کرادیئے ہیں، اسی طرح بغیر نوٹس غریبوں کے گھر مسمار کرنا، لوگوں کی زمینوں اور پلاٹوں پر قبضے، لوگوں پر جھوٹے مقدموں اور علاقے کا پانی بند کرکے لوگوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی سی و اے سی سمیت ایس ایس پی عمر کوٹ کے ذریعے ضلعے کی سرکاری مشینری استعمال کرکے مقامی لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ رکن اسلمبلی علی مردان شاہ کی زیادتی اور مظالم کیخلاف متعلقہ اداروں سے اپیل کرچکے ہیںلیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، چیف سیکریٹری، اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپی؛ کی کہ وہ انہیں ایم پی اے علی مردان شاہ کے مظالم سے چھٹکارہ دلائیں۔ احتجاج کے شرکا نے ایم پی سے کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔