لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حبیب بینک کی ٹیم نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دے کر قائد اعظم ون ڈے کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بینک نے واپڈا کو میچ جیتنے کے لیے 292رنز کا ہدف تھا تاہم واپڈا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 229رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سلمان بٹ نے 56رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی ٹیم کے کام نہ آ سکی جب کہ رفعت اللہ نے 51،محمد اخلاق نے 30،زاہدمنصور نے 21اور ایاز تصور نے 20رنز بنائے۔حبیب بینک کی طرف سے زوہیب خان نے 68،زمیز عزیز نے 55اور عمر اکمل نے 49رنز کی اننگز کھیلی۔عماد بٹ نے 3،خرم شہزاد اور سلمان علی آغا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زوہیب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ سلمان بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کیے۔