ایران پرمزید امریکی پابندیوں کاآج سے اطلاق شروع

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے تحت ایران کے تیل، شپنگ اور مالیاتی شعبوں پر مزید پابندیاں آج سے نافذ کردی جائیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا اطلاق آج سے ہوجائے گا، جس کے تحت ایران کے تیل، شپنگ اورمالیاتی شعبوں سمیت 700سے زائد شخصیات، کمپنیوں اور جہازوں پر پابندی عائد ہوجائے گی۔ جس کے باعث ایرانی کمپنیوں کا عالمی مالیاتی نظام سے مکمل طور پر کٹ جائیں گی تاہم عارضی طور جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ترکی، اٹلی سمیت8ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق ایران اور اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر یکساں ہوگا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے لیے7 شرائط رکھی ہیں جن میں عسکریت پسندی ختم کرنے اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری مکمل طور پر بند کرنا شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment