جعلی مصالحےبنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محمد نگر میں جعلی و مضر صحت مصالحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔پولیس نے فیکٹری میں موجود 5 ملزمان نظام الدین، عرفان ، لقمان، حسن اور شعبان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جعلی مصالحے اور سوزوکی پک اپ برآمد کر لی۔ پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو تلاش کر رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment