گھوٹکی( نمائندہ امت) ڈہرکی پولیس نے مبینہ ملی بھگت سےبھارتی گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو فرار کرادیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گٹکے کے اسمگلر کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لیکر چھوڑ دیاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو ایک روز قبل ہی پکڑ لیا تھا اور کارروائی میں گرفتاری ظاہر کی ہے ۔