خیبرپختون سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام -1گرفتار

اٹک ( نامہ نگار ) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ضلع اٹک کے عملہ نے خیبرپختون سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے رکن کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول پنجاب کی ہدایت پر انسپکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ارشد اقبال اور طاہر محمود نے کانسٹیبلان سجاد ، عبید اور حسنین کے ہمراہ کے پی کے سے آنے والی مسافر گاڑی میں سوار ہاشم علی ولد یونس خان سکنہ پشاور سے دوران چیکنگ 1100گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردہ برآمد کر لی جس قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment