آزاد کشمیر کابینہ میں وزرا کی تعداد 26 ہوگئی

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں ایوان صدر میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے 6نئے وزرا سے حلف لیا۔ نئے وزار کی شمولیت کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 26ہو گئی ہے۔حلف اٹھانے والوں میں چوہدری شہزاد، مصطفیٰ بشیر، احمد رضا قادری، راجہ صدیق، چوہدری اسماعیل اور فاروق طاہر بھی شامل ہیں۔ نئے وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کی تعداد 26ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقوں سے مسلم لیگ نواز کے 31امیدوار براہ راست انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ان31ارکان میں سے اب صرف دو جھنڈے کے بغیر رہ گئے ہیں۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان، وزرا، اعلٰی سرکاری افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment