اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف دائر آئینی پٹیشن سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ آج ( سوموارکو) محمد عدیل چٹھہ کی طرف سے دائر آئینی پٹیشن کی ابتدائی سماعت کرے گا ۔ محمد عدیل چٹھہ نے ذوالفقار عباس بخاری کی تقرری کو کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے ۔