تعزیت کیلئے اعلیٰ شخصیات کی آمد-رسم قل آج ہوگی

پشاور(نمائندہ امت)مولانا سمیع الحق کی تعزیت کا سلسلہ دارالعلوم حقانیہ میں جاری ہے جہاں مولانا سمیع الحق کے شاگردوں، سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تعزیت کے لئے آرہے ہیں اتوار کو مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین ،جنرل ریٹائرڈ احسان الحق ، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو،سکندر شیرپاؤ،عرفان صدیقی، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب جہانداد بھی دارالعلوم حقانیہ پہنچے اور مولانا کی شہادت پر اہلخانہ تعزیت کی ،اہم شخصیات کی آمد کے باعث جامعہ حقانیہ کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے،مولانا سمیع الحق کی رسم قل آج بروز پیر کو دارالعلوم حقانیہ میں ہی ہو گی۔

Comments (0)
Add Comment