راولپنڈی میں حساس اداروں اور پولیس کے چھاپے-6 گرفتار

راولپنڈی( نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مولانا سمیع الحق کے قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، جبکہ مولانا کے موبائل فون ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں اور حکام کو شبہ ہے کہ گرفتار افراد کا قتل کے حوالے سے کسی نہ کسی طرح کوئی تعلق ضرور ہے اور یہ اصل قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں تک پہنچے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment