وزارت داخلہ شکایت سیل کی سائٹ پر جوتے فروخت کیلئے پیش

اسلام آباد(نمائندہ امت)حالیہ دھرنوں میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے شکایات درج کرانے کیلئے وزارت داخلہ نے ایک سیل قائم کیا جس میں مظاہروں کے نام پر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ویڈیوز اورتصاویر شئیر شکایات ارسال کرنے کیلئے 03315480011 نمبردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو اور تصاویر فراہم کرنے والوں کا نام اور نمبر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب واٹس ایپ شکایت سیل نمبر پر شہری نے جوتوں کی سیل لگا دی جس میں 2500 والی چپل 2000 میں فروخت کرنے کی آفرکی گئی۔

Comments (0)
Add Comment