آسیہ ملعونہ کیلئے جمائما پریشان حکومت پر شدید تنقید

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر آسیہ بی بی کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی لیکن تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے بری ہونیوالی آسیہ بی بی کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور اس کو ملک سے نہ جانے دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment