ڈہرکی (رپورٹ: میر عابد بھٹو) ڈہرکی پولیس نے پنجاب سے 600من بھارتی گٹکا کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔قومی شاہراہ پر ٹرالر پر چھاپہ مارکر میدے کی بوریوں میں چھپائی گئی بھارتی گٹکے کی 250بوریاں برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کے مطابق برآمد شدہ گٹکے کی مالیت 2کروڑ ہے ۔دوسری جانب ڈہرکی پولیس کی کاروائی کے بعد سندھ پنجاب سرحد پر تعینات ایکسائیز پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی پولیس مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی جانے والے ٹریلر پر کارروائی کرتے ہوئے 600من بھارتی گٹکا برآمد کرلیا ہے، گزشتہ روز ڈہرکی پولیس کے ایس ایچ او امام الدین منگریو کی سربراہ میں نیشنل ہائی وے منگریو پمپ پر پنجاب سے کراچی جانے ٹریلر پر کارروائی کرتے ہوئے میدے کی بوریوں میں چھپائی گئی بھارتی گٹکے سے بھری 250بوریاں برآمد کرلیں، پولیس نے دو ملزمان عابد لونداور عابد ریاض سومرو کو گرفتارکرکے اے ایس آئی نذیر احمد مہر کی مدعیت میں 195/2018تحت ملزمان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی پر ایک بڑے ٹریلر پر چھاپہ مار کر 250بھارتی گٹکے کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں اور 600من گٹکا تھا، بھارتی گٹکے کی مالیت 2کروڑ روپے ہے، بھارتی گٹکا افغانستان سے پنجاب کے راستے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ دوسری طرف سندھ پنجاب سرحد پرتعینات ایکسائیز پولیس نے مذکورہ ٹریلر کی کوئی چیکنگ نہیں کی ہے اور بغیر چیکنگ کہ ٹریلر کو چھوڑ دیا ہے، ڈہرکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بھارتی گٹکا برآمد کیا ہے، ڈہرکی پولیس کی ایسی کارروائی کے بعد سندھ پنجاب سرحد پر تعینات ایکسائیز پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ پنجاب بارڈر پر تعینات ایکسائیز پولیس بھاری رشوت لیکر اسمگلنگ ہونے والی منشیات لیکر جانے والی گاڑیوں کو چھوڑا جاتا ہے۔