اشرف جلالی نے آسیہ بریت فیصلے میں 20 غلطیاں ڈھونڈ نکالیں

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)تحریک لبیک اسلام (ڈاکٹر آصف اشرف جلالی گروپ)نے آسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلے میں 20 غلطیوں کی حکومت کو نشاندہی کردی ہے اور اعلان کیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں جماعت کے چیئرمین حکومت سے طے پانے والے معاہدے کے تحت سپریم کورٹ میں پیش ہوکر فیصلے میں کی گئی غلطیوں کی نشاندہی کرینگے اور فیصلے کے خلاف عدالت میں شرعی دلائل پیش کرینگے،9نومبر جمعۃ المبارک کے موقع پر پورے ملک میں یومِ عشق رسول ﷺ منایا جائے گا۔’’امت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر آصف اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ انھوں نےآسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلےکو تفصیل سے خود پڑھا ہے اور اسکے بعد ہی اس میں سے 20 غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ۔اور حکومتی وفد کے سامنے بھی ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کافیصلہ شرعی اور آئینی طور پر غلط ہے اسے واپس لیا جائے۔ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں آسیہ ملعونہ کے کیس میں تحریک لبیک اسلام کوسپریم کورٹ میں دلائل کا موقع فراہم کرنے کی حامی بھرلی ہے جبکہ کیس کےلیے مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے جو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کریگا ۔ناموس رسالت کے مسئلے پر لاکھوں لوگوں کا سڑکوں پر نکل آنا دھرنے کا کامیاب کرنا ہڑتال کرنا عشق رسول ﷺکی واضح دلیل ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں تاہم کچھ لوگوں کی غلط زبان اور احتجاج کے غلط انداز نے مقدس مشن کوبہت بڑا نقصان پہنچایاہے۔اپنے وحشیانہ انداز سے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی طرف انگلی اٹھانے کا موقع فراہم کرنے والے لوگ تحریک کے کارکنان نہیں ہوسکتے،تاہم کوئی ناحق نہیں پکڑا جانا چاہیے ۔جلاؤ گھیراؤ سے ’’کاز‘‘کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور لبرل طبقے کو جواز فراہم کیا گیا ۔دیہاڑی دار مزدور کا کیا قصور ہے کہ اسکے ٹھیلے ،رکشے کو نقصان پہنچایا جائے ،جلاؤ گھیراؤ سے کسی کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ہی نقصان ہوا ہے ۔ حکومت نے آسیہ ملعونہ کیس کی نظر ثانی اپیل کےلیے مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل بورڈ بنانے کی حامی بھری ہے جن سے ججز اس مسئلے پر رہنمائی لے سکیں گے۔ عدالت کی معاونت کرینگے ۔مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سانحہ دوالمیاں چکوال کے ہزاروں مسلمان جن کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا کو بھی ریلیف دلوانے کی ضمانت دی گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تحریک لبیک اسلام کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں مفتی محمد عابد جلالی کی قیادت میں علامہ محمد فرمان علی جلالی،صاحبزادہ مرتضی علی جلالی،علامہ محمد صدیق مصحفی،ڈاکٹر محمد آصف بلالی نے حصہ لیا۔جبکہ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اوقاف سیدسعید الحسن شاہ ، صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت اوروفاقی و صوبائی افسران اور نے حصہ لیا ۔جبکہ طے پانے والے معاہدہ پرحکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اوقاف صاحبزادہ محمد نور الحق قادری اورتحریک لبیک اسلام کی جانب سے انھوں ( ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ) نے دستخط کیےہیں ۔انکا کہنا تھا کہ اعلی حکومتی عہدیداروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عاصیہ پاکستان میں ملتان جیل میں ہے۔ اسے نظر ثانی کی اپیل کے موقع پر پیش بھی کیا جائے گا۔ اگر سپریم کورٹ میں دلائل دینے کاموقع دیا گیا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔9نومبر جمعۃ المبارک کے موقع پر پورے ملک میں یومِ عشق رسول ﷺ منایا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment