اسلام آباد(امت نیوز) انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف )کی جنرل کونسل کااجلاس 25 نومبر کو میانمر میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریں گے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنوکر سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔