ہالا (نامہ نگار) انٹر کے طلبہ کو میٹرک کی مارک شیٹ جاری،حیدرآباد بورڈ کا کارنامہ،غلام مصطفی کے سیٹ نمبر پر زوہیب کی مارک شیٹ دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد بورڈ نے مٹیاری کے نواحی گاوں مسو کے نوجوان غلام مصطفی کو انٹر کی مارک شیٹ کے بجائے ان کے سیٹ نمبر پر ان کی تصویر کے ہمراہ دوسرے نوجوان زوہیب کی مارک شیٹ جاری کردی ہے، غلام مصطفی وسیر نے انٹری ٹیسٹ کے لیے حیدرآباد تعلیمی بورڈ سے مارک شیٹ کیلئے چالان فارم جمع کرایا تھا جس پرانہیں انٹر کے بجائے میٹرک کی مارک شیٹ الاٹ کردی گئی ہے۔