کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع وسطی میں بینکوں سےرقم نکالنےوالوں سےلوٹ مار کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔خاتون سمیت 4رکنی گروہ ریکی کے بعد شہریوں کو لوٹتا ہے۔پولیس کے مطابق گروہ میں شامل خاتون اور مرد بل جمع کرانےیا اکاؤنٹ کھلوانے کے بہانے بینک آتے ہیں جو رقم لے کر نکلنے والوں کا تعاقب کر کے اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتے ہیں جو انہیں لوٹ لیتے ہیں۔پولیس نے وارداتوں میں ملوث خاتون اور مرد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی ہیں ۔ ملزمان عائشہ منزل، طاہر ولا اور گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔