نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر جیل جانا پڑا تو میں خود جاؤں گا ۔ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ کرتے رہیں گے۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہ ماضی میں بھی سیاسی بنیادوں پر جیل بھیجا گیا تھا ہم شہید بے نظیر کے مشن پر گامزن ہیں اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔