کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر ڈرٹی نائٹ کے نام سے غیر اخلاقی مہم چلانے کے الزم میں گرفتار ملزم ارسلان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم ڈرٹی نائٹ کے نام سے فیس بک پر پیج بنا کر لوگوں کو غیر اخلاقی کام کی تربیت دے رہا تھا۔ملزم پر کئی شہریوں سے پیسے بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ ملزم کی جانب سے ہر شخص سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے پچیس ہزار روپے مانگے گئے،ملزم کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔