چینی مالیاتی پیکج کے اعداد و شمار ابھی مفروضوں پر ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین سے مالیاتی پیکج کے اعداد و شمار ابھی مفروضوں پر مبنی ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے اوراس حوالے سے اعداد وشمار ابھی مفروضوں پر مبنی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی ایک نہیں کئی دوست ممالک سے بات چیت جاری ہے، طویل المدتی شراکت داری و سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ چین سے تجارت یک طرفہ ہے، اقتصادی راہداری واقعی اقتصادی راہداری ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات کو قرض یا امداد سے نکال کر تجارت پر لے جانا چاہتے ہیں اور ہمارا سارا زور صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں پر ہے۔ سی پیک کے حوالے سے چین کے تحفظات پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا پاک چین تعلقات خراب کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment