صادق آباد (امت نیوز) رحیم یارخان میں زیادتی کانشانہ بننے والی 2 لڑکیوں کوغیرت کے نام پر قتل کر دیاگیا۔ لڑکیوں کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد نے اس کی بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایااوررات گئے لڑکیاں واپس کیں۔ پولیس نے 2 افراد گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کی تحصیل صادق آبادمیں جمالدین والی کے موضع مراد ڈاہرکے محمد مراد نے الزام لگایاکہ اسکی بیٹیوں ناہیداوربسمہ کو علاقہ کے بااثر زمیندار نے اغوا کیا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں رات گئے واپس کیا جب وہ گھر پہنچیں تو لڑکیوں کے چچا نے دیگر رشتہ داروں سمیت طیش میں آکر فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا۔پولیس چوکی جمال دین والی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے صادق آباد منتقل کر دی گئیں۔