کندھکوٹ/ شہداد پور (نمائندگان) کندھکوٹ اور شہداد پور میں جھگڑے اور فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے قریب ٹنڈو آدم تھانے کی حدود میں گاؤں گدڑ آپن میں کیرم بورڈ کے جوا پر آپن اور بروہی برادری میں جھگڑا ہو گیا، جس میں ڈنڈوں، مکوں اور سریوں کے آزادانہ استعمال سے ایک نوجوان بہادر بروہی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ٹنڈو آدم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر شہداد پور کے سمس اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کی۔ واضح رہے کہ گاؤں گدڑ آپن میں چوبیس گھنٹے جوا کی ٹکلی کھیلی جاتی ہے۔ ادھر کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ شبیرآباد کے حدود گاؤں نظرسومرومیں گھرمیں چورگھس آئے مکینوں کے بیدار ہونے پر چوروں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں نوجوان 30سالہ جان محمد سومروجاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے قومی شاہراہ نظرنہرکے مقام پر لاش رکھ کر 2گھنٹے دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی پولیس نے منت سماجت کے بعد روڈ کھلوا دی۔ دوسر ے واقعہ میں تھانہ بی سیکشن کے حدود خیرشاہ کے علاقہ گاؤںشیرمحمدگولومیں بے رحم شوہراحمد گولونے بیوی 28سالہ گرامل خاتون کو ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کیا جس کے بعد مقتولہ کا گلادباکرکاروکاری کے الزام میں قتل کردیا پولیس نے رات گئے لاش برآمد کرلی جسے کندھ کوٹ اسپتال پہنچایا، پولیس نے ملزم کی تلاش میں گاؤں پر چھاپہ مارا، اور نہ ملنے پر مویشی ساتھ لے گئی۔ آخری اطلاعات تک مقدمات درج نہیں ہوئے تھے۔