پی میکس نے اپنی تاریخ میں بلند ترین تجارتی حجم کا ریکارڈ حاصل کرلیا

کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے 2007سے اپنے آغاز کے بعد سب سے بلند ترین تجارتی حجم کا ریکارڈ بنایا۔ایکسچینج نے پچھلے سال کے115ارب روپے کے تجارتی حجم کے مقابلے میں امسال اکتوبر میں306ارب روپے کے تجارتی حجم کا ریکارڈ بنایا، جو 166فیصد اضافہ ہے۔ اکتوبر 2018 میں روزانہ اوسط تجارتی حجم بڑھ کر 13.307ارب روپے ہوگیا، جب کہ پچھلے 12ماہ میں روزانہ اوسط تجارتی حجم 6.651ارب روپے تھا۔اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز علی شاہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ مارکیٹ کے شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment