کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارپینٹر نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے فلیٹ کے قریب کارپینٹر زبیر نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی فلیٹ میں موجود افراد نے آگ بجھا کرانہیں اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او عدیل رضا نے بتاکہ مضروب مذکورہ فلیٹ کے کچن میں کام کررہا تھا کہ اس دوران اس نے اپنے آپ کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے مضروب کے بیان کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہوگا کہ زبیر نے خود آگ لگائی ہے یہ کسی نے آگ لگائی ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔